پنڈی بھٹیاں ، زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ ، 2افراد قتل 

  پنڈی بھٹیاں ، زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ ، 2افراد قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد، (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کے علاقہ چک صابو میں کچھ عرصہ سے سابق وفاقی وزیر چودھری لیاقت عباس بھٹی اور میاں دوست محمد بھٹی گروپ کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا ۔گزشتہ روز میاں دوست محمد بھٹی گروپ زمین پر حل چلا رہے تھے کہ لیاقت عباس بھٹی گروپ نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے قیصر اور یوسف جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا اور میاں ایوب بھٹی ایڈووکیٹ کی مدعیت میں سابق وفاقی وزیر چودھری لیاقت عباس بھٹی سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فریقین کے درمیان ایک ہفتہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا لیکن پولیس فائرنگ کا سلسلہ نہ رکوا سکی۔ 

2 افراد قتل