اُمت مسلمہ کواپنا اجتماعی کردار بدلنا ہوگا ، مولانا محمد خان شیرانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمیعت علمائے اسلام (ش) کے سر براہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے عروج کے لئے اُمت مسلمہ کواپنا اجتماعی کردار بدلنا ہوگا اجتماعی کر دار بدلے بغیر مسلمان بدستور زوال کا شکار رہیں گے قول و فعل میں تضاد اور ڈوغلے پن کو ختم کرنا ہوگا ۔ قومی اجتماعی حالت قوم کے کر دار کا نتیجہ ہوتا ہے اُمت مسلمہ کو ذلت سے نکالنے کے لئے غو رو غوص تجزیہ اور دوغلہ پن ختم کرنا پڑے گا۔ مسلم دنیا محکوم اور غیر مسلم دنیا فاتح ہے وہ گزشتہ روز کراچی میں ورکرز کنویشن اور آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ زندہ باد اور مردہ باد کے نعروںسے کچھ نہیں ہوگا ۔ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں عیسائیوںنے چالاکی سے یہودیوں سے اپنی دشمنی مسلمانوں کو منتقل کر دی ہے اسرائیل اور فلسطین کی تاریخ پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر سابق سینیٹر مولانا نصیب گل ، شجاع ملک ، اسماعیل بلیدی اور حافظ احمد علی بھی موجود تھے ۔اس قبل جمیعت علمائے اسلام (ش) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کراچی بار سے بھی خطاب کیا اور موجودہ سیاسی صورت حال پر اپنے موقف کی وضاحت کی ۔انہوںنے کہا کہ قانون کی بالا دستی اور انصاف کے لئے جدو جہد ان کی پارٹی کا مشن ہے۔