مبینہ کرپشن میں ملوث11سرکاری اساتذہ کیخلاف تحقیقات کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ تعلم حکومت سندھ نے مبینہ کرپشن کے الزام میں سندھ کے 11 ایجوکیشن افسران اور ہیڈ ماسٹرز کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے جعلی اساتذہ کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن میں ملوث 11 ایجوکیشن افسران اور ہیڈ ماسٹرز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔ذرائع نے بتایا کہ جمشید ٹاﺅن، ملیر، لیاری کے ٹی ای اوز محکمے کے ریڈار پر آگئے، جمشید میمن، ریاض، علی اصغر، روبینہ، عائشہ، نیئر سلطانہ، مکیش،کرشن گوپال، ثمینہ اور فرزانہ کے ناموں سے رقم نکالی گئی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹی ای اوز کے پاس ایجوکیشن افسر کے اختیارات تھے، محکمہ تعلیم نے افسران کے بیان قلمبند کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ڈائریکٹر کراچی کو ایجوکیشن افسران کے خلاف تحقیقات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔