کیپٹن صفدر نے امیر مقام اور ظفر جھگڑا میں صلح کروا دی

  کیپٹن صفدر نے امیر مقام اور ظفر جھگڑا میں صلح کروا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کی ہدایات کے تحت کیپٹن (ر) محمد صفدر نے خیبرپختونخوا کے ناراض لیگی رہنماﺅں میں اختلافات ختم کروا دیئے۔ سابق وزیراعظم نے صوبائی تنظیموں کو ہدایت کی تھی کہ جہاں کہیں بھی اختلافی امور موجود ہیں انہیں فوری طور پر ختم کرکے ہم آہنگی پیدا کیجائے اور مشترکہ جدوجہد کے تحت انتخابی مہم چلائی جائے۔ کیپٹن صفد ر نے گزشتہ روز مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اور سابق گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا کے درمیان صلح کروا کر قائد مسلم لیگ کی ہدایات پر عملدرآمد کی ابتدا کی۔ دونوں مذکورہ رہنماﺅں کے درمیان طویل عرصہ سے تنظیمی امور پر اختلافات چلے آرہے تھے جو دونوں کے بغل گیر ہونے پر ختم ہوگئے۔ صوبائی لیگی رہنماﺅں نے اس صلح پر مسلم لیگی قائدین اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔