پیسکو کی جانب سے بجلی چوری کےخلاف کریک ڈاﺅ ن جاری

پیسکو کی جانب سے بجلی چوری کےخلاف کریک ڈاﺅ ن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان اورسےکرٹری پاور ڈوےژن کے وژن، اور سی ای او پیسکو انجینئر قاضی محمد طاہر کی ہدایات پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیسکو ٹاسک فورسز کی جانب سے پشاور، مردان، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، سوات، بنوں اور خیبر سرکلز میںبجلی چوری کیخلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں، جرمانے کیے جا رہے ہیں اور گرفتاریں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ آپرےشن کے آغاز سے اب تک 15694سے زائد کنڈے ہٹائے جا چکے ہیں اور تقریبًا 58کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے جا چکے ہیں۔بجلی چوروں پر5295 سے زائداےف آئی آر درج ہو چکی ہےںاور 2281 افراد کو بجلی چوری کی مد مےں گرفتارکیا جا چکا ہے۔