پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی شہریت ختم کی جائے ‘ ناصرہ عبادت
پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان کی ریاستی پالیسیوں سے اختلاف اور پاکستان کے موقف کے خلاف جو بھی اسرائیلیوں کی حمایت کرتا ہے اس کی پاکستانی شہریت منسوخ کی جائے اور پاکستان میںاس کے تمام اثاثہ جات بحق سرکار ضبط کئے جائیں،ان خیالات کااظہار پشاور میٹرو پولیٹن کی خاتون ممبر اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین پشاور کی نائب نشریات محترمہ ناصرہ عبادت نے اپنے ایک بیان میں کیا وہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون انیلہ علی کے اس بیان پر ردعمل دے رہی تھیں جس میں انیلہ نے یہودی ریاست اسرائیل کی حمایت کی تھی اور فلسطینیوں کے خلاف زہر افشانی کی تھی، ناصرہ عبادت نے کہا کہ اس وقت پوری امت مسلمہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے جبکہ یہ خاتون پاکستان کا نام لے کر اسرائیل کی حمایت کر کے مسلم امہ کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کہ محترمہ انیلہ کو اتنا ہی یہیودیوں کا غم لاحق ہے تو وہ پاکستانی شہریت چھوڑ کر اسرائیل کی شہریت لے کر وئیں چلی جائے پھر دیکھیں گے کہ کون سا میڈیا اس کو اتنی اہمیت دیتا ہے، اس کو علم نہیں کہ اس کی اہمیت پاکستان کے ساتھ ہے پاکستان سےئالگ ہو کر اس کی اہمیت رتی بھر نہیں رہے گی۔ناصرہ عبادت نے کہا کہ اسرائیل کا معاشی جنازہ نکل چکا ہے فلسطین کے ساتھ جنگ اس کی معیشت کو لکتنے مغربی ممالک سے غیر مسلم اسرائیل اور اسرائیل نواز حکومتوں کے خلاف پر زور آواز اٹھا رہے ہیں اور یہ ہیں مسلمان کہ جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود و ہنودے ڈوبے گی۔