ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3075افراد کے چالان

  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3075افراد کے چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کمسن ڈرائیوروں‘ کالے شیشوں کے استعمال اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا_¶ن کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے 3075 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام نے شہر کے تمام سیکٹروں میں کمسن ڈرائیوروں (انڈر ایج)‘ کالے شیشوں کے استعمال اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی ہیں۔ کارروائیوں کے دوران گاڑیوں سے کالے شیشے (سٹکرز) اتار لئے گئے جبکہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کے دوران موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل منتقل کردیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکاروں کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹریفک حکام و اہلکار کریک ڈا_¶ن میں مزید تیزی لائیں اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے سڑکوں پر کمسن ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں سمیت شہریوں کو آگاہی دی جاتی ہے تاکہ کمسن ڈرائیور حادثات کا شکار نہ ہوں اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیمیں مختلف سکولوں میں جاکر طلبہ کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیتے ہیں اور پرنسپلز صاحبان بھی کم سن ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو ڈرائیونگ سے منع کریں اور ان پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ کسی بھی قسم کے حادثے کا شکار نہ ہو۔انہوں نے ٹریفک حکام اور وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ کم سن ڈرائیوروں کیخلاف بلا تعطل کارروائیاں عمل میں لائیں اور اس سلسلے میں ان کے والدین کو بذریعہ فون آگاہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہوں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ون ویلنگ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیں۔