ضلعی انتظامیہ ‘ جرمانوں کا ریکارڈ کمپےوٹرائزڈ کرنے کےلئے اجلاس
پشاور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی زیر صدارت جرمانوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزد کرنے اور ان میں آسانی لانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی، اسسٹنٹ کمشنر را_¶ ہاشم عظیم، اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید احسان علی شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مصباح وحید سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جرمانوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزد کرنے کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پشاورآفاق وزیر کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں جرمانوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پر کام جاری ہے اور کمپیوٹرائزیشن کے بعد گرانفروشی، تجاوزات، ملاوٹ اور دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانہ کنندہ کا ریکاڑ ترتیب دیا جائے گا اور بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانہ کنندہ کو موبائل پر اسی وقت میسج آئے گا اور موقع پر رسید مہیا کی جائے گی۔ریکارڈ کو کمپیوٹرائزد کرنے کا مقصدبار بار خلاف ورزی کرنے والوں کا ریکارڈ ترتیب دینا اور سخت سزا دینا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق پشاور میں عوام کی سہولت کے لیے ڈومیسائل برانچ کی کمپیوٹرائزیشن پر بھی کام جاری ہے اور عوام کی سہولت کے لیے ڈی سی آفس کی انٹری پوئنٹ پر فیسیلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو فیسیلیٹیشن ڈیسک سے ان کے کام کی بابت مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔