آصف زرداری نے جنوبی پنجاب پر فوکس کر لیا، کل ملتان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب پر فوکس کر لیا، آصف علی زرداری 22 نومبرکوملتان کا اہم دورہ کریں گے، ملتان قیام کے دوران اہم شخصیات آصف زرداری سے ملاقات اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی، سابق صدر نے گزشتہ ہفتے بھی ملتان کا خفیہ دورہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب پرتوجہ مرکوز کرلی، آصف علی زرداری نے آنے والے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ الیکٹبیلز کو ساتھ ملانے کے لئے رابطوں میں تیزی کر دی ہے، ذرائع کے مطابق سابق صدر 22 نومبرکوملتان کا اہم دورہ کریں گے جہاں اہم شخصیات آصف زرداری سے ملاقات اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی، تھاملتان میں قیام کے دوران سابق صدر مینالغاری اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
زرداری