جلاؤگھیراؤ کیس،پی ٹی آئی رہنما امجد خان نیازی بیرسٹر خالد نثار ڈوگر گرفتار

     جلاؤگھیراؤ کیس،پی ٹی آئی رہنما امجد خان نیازی بیرسٹر خالد نثار ڈوگر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک)میانوالی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔ امجد نیازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف کے حصول کیلئے سرنڈر کررہا ہوں، میرے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹے ہیں۔پولیس کے مطابق امجد نیازی کیخلاف 9 اور 10 مئی کو گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج ہیں۔ حساس ادارے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے اور جہاز کے ماڈل کو جلانے کے مقدمات میں امجد نیازی مطلوب تھے۔پولیس نے بتایاکہ امجد نیازی کو کل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب بورے والا سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر خالد نثار ڈوگرکو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خالد نثارپر 10مئی کے احتجاج میں پولیس کیساتھ تصادم کامقدمہ درج ہے اور مقدمے میں 100 سے زائد پی ٹی آئی کارکن بھی نامزد ہیں۔پولیس نے بتایاکہ خالد نثار کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پرگرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاریاں 

مزید :

صفحہ اول -