حکومت سرپلس چینی برآمدکرنے کیلئے بروقت فیصلہ کرے،شوگر ملز ایسوسی ایشن

          حکومت سرپلس چینی برآمدکرنے کیلئے بروقت فیصلہ کرے،شوگر ملز ایسوسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(این این آئی)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون)نے کہا ہے کہ اس وقت چینی کی بین الاقوامی قیمتیں 750 امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہیں اور یہ حکومت پاکستان کیلئے انتہائی موزوں وقت ہے کہ وہ سرپلس چینی کو برآمد کرنے اور اپنے زر مبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے تقریباً 400ملین امریکی ڈالر کا کمانے کا بروقت فیصلہ کرے۔ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل جب مارچ 2022 میں گنے کی تاریخی بمپر فصل سے80لاکھ میٹرک ٹن  چینی کی پیداوار ہوئی جس میں سے تقریباً 20لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی کی پیداوار کے ساتھ شوگر انڈسٹری حکومت سے فاضل چینی کی برآمد کے لیے درخواست کرتی رہی جس سے اس وقت تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر کمائے جا سکتے تھے۔ چینی کی قیمتیں کافی زیادہ تھیں لیکن ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے اسٹاک کی تصدیق اور انفرادی شوگر ملز کی سرٹیفیکیشن کے باوجود غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے چینی کی بلندبین الاقوامی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع ہاتھ سے چلا گیا۔ جنوری 2023میں چینی کی برآمدات کی اجازت دی گئی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کو چینی کی انٹرنیشنل قیمت صرف 450ڈالر فی ٹن کے حساب سے زرمبادلہ حاصل ہوا۔ چینی کی بین الاقوامی مارکیٹ ہمیشہ غیر مستحکم رہی ہے، حکومت کی جانب سے موجودہ بلند بین الاقوامی قیمتوں پر اضافی چینی کی برآمد کی اجازت دینے کے بروقت فیصلے سے ملک کے لیے بہت زیادہ قیمتی زرمبادلہ آئے گا اور زرعی معیشت کو سہارا ملے گا۔ 

چینی

مزید :

صفحہ اول -