پی ٹی آئی ماضی بھول کر آگے بڑھنا چاہتی ہے،بیرسٹرعلی ظفر

       پی ٹی آئی ماضی بھول کر آگے بڑھنا چاہتی ہے،بیرسٹرعلی ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے بنی کمیٹی کے رکن بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ماضی کو بھول کر آگے بڑھناچاہتی ہے، سیاسی جماعتوں سے ایک حد تک بات چیت چل رہی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو  میں علی ظفر کا کہنا تھاکہ آرمی ایکٹ پرقرارداد آئی تھی جس پر تمام جماعتوں نیمشترکہ بحث کی، بحث اور مشاورت سیاسی رابطوں کے نتیجے میں ہی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی روابط مستقبل میں بھی رہیں گے، کمیٹی کا اب کام انتخابات پر ہے، ہم ماضی بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے ایک حد تک بات چیت چل رہی ہے، سیاسی جماعتوں سے بات چیت کو اب مزید آگے بڑھانیکی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہوں گے۔علی ظفر نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہو، جس بھی جماعت کو لیول پلیئنگ سے روکا جاتا ہے ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے سیاسی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

علی ظفر

مزید :

صفحہ اول -