چوہدری شفقت ریاض کااستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان 

       چوہدری شفقت ریاض کااستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت چوہدری شفقت ریاض گوندل نے ملاقات کی۔ چوہدری شفقت ریاض گوندل نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جہانگیر ترین نے چوہدری شفقت ریاض گوندل کو پارٹی مفلر پہنا کر خیر مقدم کیا۔اس موقع پر سینیر رہنما آئی پی پی اسحاق خان خاکوانی بھی موجود تھے۔ چوہدری شفقت ریاض گوندل کو استحکام پاکستان پارٹی برطانیہ کا صدر اور چیف آرگنائزز آئی پی پی یورپ مقرر کردیا گیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل آئی پی پی عامر محمود کیانی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا. اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کے مکمل تحفظ اور انکو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے

چوہدری شفقت 

مزید :

صفحہ اول -