سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز ، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7دہشتگردگرفتار 

  سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز ، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7دہشتگردگرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور ( کرائم رپورٹر) دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 248 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، سرگودھا ، بہاولپور، پاکپتن اور ساہیوال میں کی گئیں بہاولپور سے ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سلمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر دہشتگردوں کی شناخت موسیٰ، خالد، سلمان، ندیم، اکمل اور یاسر یاسین کے نام سے ہوئی حکام کے مطابق دہشتگرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جن کے قبضے سے بارودی مواد،2 ہینڈ گرینڈ، 2ای ڈی بم اور نقدی برآمد کی گئی ۔ سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ رواں ہفتے 1136 کومبنگ آپریشنز کے دوران 132 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 46467افراد سے پوچھ گچھ کی گئی سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پُرعزم ہیں ۔

سی ٹی ڈی 

مزید :

صفحہ آخر -