رواں مالی سال کے4ماہ جولائی  سے اکتوبر میں 3 ارب 81 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا 

رواں مالی سال کے4ماہ جولائی  سے اکتوبر میں 3 ارب 81 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) رواں مالی سال کے 4 ماہ جولائی تا اکتوبر 2023 تک غیر ملکی قرضہ لینے کی تفصیلات سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے بیرونی ملک سے لی جانے والی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ جولائی تا اکتوبر 2023 میں بیرونی فنانسنگ میں گزشتہ سال کے مقابلے کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 4 ماہ جولائی سے اکتوبر میں 3 ارب 81 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا اسی ماہ میں گزشتہ سال 2022 میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں 31 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا جبکہ اکتوبر 2022 میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا تھا۔بیرونی قرضوں کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ جولائی تا اکتوبر 2023 میں سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ لیا گیا، اور 4 ماہ میں 40 کروڑ ڈالرز کا تیل ادھار پر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ 17 ارب 62 کروڑ ڈالرز ہے۔

غیر ملکی قرضہ

مزید :

صفحہ آخر -