ارجنٹ پاسپورٹ تاخیر سے دینے پر شہریوں کو فیس واپس کرنے کا حکم

    ارجنٹ پاسپورٹ تاخیر سے دینے پر شہریوں کو فیس واپس کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی محتسب نے ارجنٹ پاسپورٹ تاخیر سے دینے پر شہریوں کو فیس واپس کرنے کا حکم دیدیا، زیر التوا پاسپورٹ جلد جاری کرنے کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کردی۔پاسپورٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپر کی قلت کے باعث پاسپورٹ فراہم میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے، گزشتہ چند ماہ کے دوران پاسپورٹ کا بیک لاگ 10 لاکھ تک پہنچ گیا جو اب کم ہوکر 5 لاکھ رہ گیا ہے۔واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پاسپورٹ بنوانے کیلئے 35 ہزار نئی درخواست جمع کرائی جارہی ہیں۔تازہ اطلاعات کے مطابق وفاقی محتسب کی خصوصی معائنہ ٹیم نے اسلام آباد میں پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی متحسب نے سینئر افسران پر مشتمل معائنہ ٹیم پاسپورٹ آفس بھیجی۔وفاقی محتسب نے ارجنٹ پاسپورٹ تاخیر سے دینے پر صارفین کو فیس واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیر التوا پاسپورٹ جلد جاری کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔وفاقی محتسب کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ کو پاسپورٹ پیپر ایڈوانس خرید کر رکھنا چاہئے تھا، ارجنٹ پاسپورٹ کی مقررہ مدت کے دوران فراہمی یقینی بنائی جائے۔چند روز قبل ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے غیر ملکی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی مسائل کی وجہ سے لیمینیشن پیپر درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے پاسپورٹس کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے۔

ارجنٹ پاسپورٹ

مزید :

صفحہ اول -