فیض آباد انکوائری کمیشن کا  دھرنے سے متعلق پیمرا سے  ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ

    فیض آباد انکوائری کمیشن کا  دھرنے سے متعلق پیمرا سے  ویڈیو ریکارڈ لینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ کر  لیا۔ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس کی صدارت سابق آئی جی اختر شاہ نے کی جبکہ کمیشن کے ایک رکن سابق آئی جی طاہر عالم اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔ذرائع کا کہنا ہے انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا اور ساتھ ہی فیض آباد دھرنے کے بارے میں ہوئی انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لیں، انکوائری کمیشن کے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ انتظامی افسران کوبلانے کا فیصلہ ہوگا۔

انکوائری کمیشن

مزید :

صفحہ اول -