پارٹی میٹنگ میں کبھی 18 ویں ترمیم میں تبدیلی پر بات نہیں ہوئی ‘مسلم لیگ (ن)
لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 18ویں ترمیم میں تبدیلیوں پر غور سے متعلق شائع خبر کی تردید کی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18ویں ترمیم کو تبدیل کرنے سے متعلق جھوٹی خبر کو مسترد کرتے ہیں۔جبکہ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی طرف سے ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی، پارٹی میٹنگ میں کبھی 18 ویں ترمیم میں تبدیلی پر بات نہیں کی۔
مسلم لیگ (ن)