آزادانہ،شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ، نیئر بخاری
اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ووٹرز کی طاقت کے ذریعے عوامی راج کے قیام کیلئے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مکمل تیار ہے اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو کی عوامی رابطہ مہم میں جیالوں اور عوام الناس کی طرف سے والہانہ استقبال ہو رہا ہے آزادنہ،صاف شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے پیپلز پارٹی کا نگران حکومت اور سول بیوروکریسی کی سہولت کاری پر اعراض تھا سہولت کاری جاری رہی تو اعتراض برقرار رہےگا شفاف انتخابات ہی جمہوری پارلیمانی نظام تسلسل کی ضمانت ہے،مخصوص شخصیات اور کسی بھی پارٹی کی سہولت کاری نہیں ہونی چاہیے الیکشن کمیشن سے پری پول رگنگ روکنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں جات کے فنڈز استعمال نہ ہونے دے سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امدادادی منصوبے فنڈز روکنا اور دوسرے صوبوں ترقیاتی کام جاری ہیں 8فروری حق رائے دہی استعمال کے روز الیکشن کمیشن عدالتی عملہ تعینات کرے پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے صاف شفاف انتخابات انعقاد کیلئے نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی مددگاری کریں نہ کہ کسی کی سہولت کاری ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قائد پیپلز پارٹی آصف زرداری کی موقف میں کوئی تضاد نہیں۔
نیئربخاری