تاجر برادری معاشی ترقی میں اہم سٹیک ہولڈر، مسائل کا حل اولین ترجیح: سرفراز بگٹی

        تاجر برادری معاشی ترقی میں اہم سٹیک ہولڈر، مسائل کا حل اولین ترجیح: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         فیصل آباداسلام آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے تاجروں تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ معیشت کو درپیش مسائل حل کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔ تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور حکومت انہیں کاروبار کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ تاجر برادری کے اہم مسائل کو ہر متعلقہ فورم پر اٹھانے کے لیے کردار ادا کریں گے تاکہ ان کو جلد حل کیا جائے اور کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں۔، آن لائن کے مطابق کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے نائب صدر وتاجر رہنماحاجی اسلم بھلی  اور دیگر تاجروں سے خصوصی ملاقات دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا تاجر رہنماحاجی اسلم بھلی نے نگران وفاقی وزیر داخلہ کوتاجروں کے مسائل  سے اگاہ کیا اس موقع پرحاجی اسلم بھلی نے کہا کہ پاکستان ایک نوجوان آبادی کا ملک ہے اور نوجوانوں کو ایک روشن مستقبل دینے کیلئے ایک مضبوط معیشت کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور ہم پراعتماد ہیں کہ یہ کونسل معیشت کو موجودہ بحران سے نکالے میں کامیاب ہو گی۔  نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کئی دہائیوں پر مشتمل دوستی دنیا بھر کے لئے مثال ہے، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس سے سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا، اگلا ہدف دورے کے دوران کئے گئے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا گلوبل سکیورٹی انیشیٹیو قابل ستائش ہے، گلوبل سکیورٹی کو بڑھانے کیلئے پاکستان ہر قسم کے بین الاقوامی تعاون میں فعال کردار ادا کرنے کو تیار ہے، چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔چینی سفیر نے چینی باشندوں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا، سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی ایک چیلنج ہے، ہم نے اسے پہلے بھی شکست دی ہے، اس مرتبہ بھی مکمل خاتمہ کریں گے۔چینی سفیر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا، ملاقات میں سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

سرفراز بگٹی

مزید :

صفحہ اول -