پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ ایل این جی کی خریداری کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (این این آئی)سردیوں میں گیس بحران سے نمٹنے کیلئے کوششیں،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ ایل این جی کی خریداری کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق جنوری کے لیے ایل این جی کارگو کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا، ایل این جی کارگو فراہمی سے متعلق 24 نومبر تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع پی ایل ایل کے مطابق ایل این جی کارگو کی 8 سے 9 جنوری تک ڈیلیوری دینی ہوگی، خریداری کے لیے اسپاٹ ایل این جی بولیاں 24 نومبر کو ہی کھول دی جائیں گی۔
ایل این جی