تمام حکومتی اداروں میں ن لیگ کے لوگ شامل کر دیئے گئے، ندیم افضل چن
اسلام آباد(آن لائن) پی پی کے مرکزی رہنماء ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پی ڈی ایم نے چارج شیٹ بنائی،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کہا گیا وہ اپنی مرضی کا آرمی چیف چاہتے ہیں، وہ جوڈیشری پر حملہ کر رہے ہیں چارج شیٹ میں سے ایسی کونسی چیزیں تھیں جو آج نہیں ہو رہیں؟۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام حکومتی اداروں میں ن لیگ کے لوگ شامل کر دیئے گئے ہیں۔لسٹ نکال کر دیکھ لیں افسران کس کی تجویز پر لگ رہے ہیں،ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سلیکشن نہیں الیکشن ہونے چاہئیں۔دوسروں کے فنڈ روک دیئے گئے لیکن ن لیگ کی تختیاں لگ رہی ہیں۔سیاست میں چاچے، مامے اور بابوں کو استعفی دے دینا چاہئے۔سیاست میں بابے استعفی دے کر نوجوانوں کو موقع دیں۔سینئر سیاستدانوں کے ااستعفے خورشید سے شروع کر دیں۔
ندیم افضل چن