پی ٹی آئی راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ سے ورکرز کنونشن کی اجازت مانگ لی

پی ٹی آئی راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ سے ورکرز کنونشن کی اجازت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی) پی ٹی آئی راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ سے ورکرز کنونشن کی اجازت مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی راولپنڈی نے ورکرز کنونشن کے انعقاد کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست دے دی ۔درخواست انصاف لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عاقل خان کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، ملک میں الیکشن کے انعقاد کا اعلان ہوچکا ہے تمام جماعتیں سیاسی مہم کا آغاز کرچکی ہیں، پی ٹی آئی کو بھی اپنی سیاسی مہم چلانے کا آئینی و قانونی حق حاصل ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو لیاقت باغ میں 25نومبر کو ورکرز کنونشن کی اجازت دی جائے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست وصول کرلی۔

پی ٹی آئی 

مزید :

صفحہ آخر -