محکمہ قانون سندھ نے سندھ پارکس ٹرانسفارمیشن کمپنی کو غیر قانونی قراردے دیا
کراچی(این این آئی) محکمہ قانون سندھ نے سندھ پارکس ٹرانسفارمیشن کمپنی کو غیر قانونی قراردے دیا اور کمپنی سے متعلق سوالات بھی اٹھادیئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ قانون سندھ نے سندھ پارکس ٹرانسفارمیشن کمپنی کو غیر قانونی قراردے دیا اور کہا کہ کینجھرپر سیاحتی منصوبے اور6500ہزارایکڑاراضی غیرملکی کمپنی کو دینے کی منصوبہ بندی کی گئی۔محکمہ قانون سندھ نے سندھ پارکس ٹرانسفارمیشن کمپنی سے متعلق سوالات بھی اٹھاتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت، آبپاشی،فشریز سے مشاورت ،ماحولیاتی اسٹڈی کے بغیر منصوبہ تیار کیا گیا اور کمپنی کی بی او ڈی کےلئے امتیاز شیخ، قاسم نوید اور علی حسن زرداری کے نام تجویز کئے گئے۔سابق سیکریٹری خزانہ ساجد جمال نے سمری پردستخط کے بجائے محکمہ انویسٹ کورائے کامشورہ دیا تھا، سابق صوبائی حکومت کی سمری پر محکمہ قانون نے اعتراض اٹھادیا ہے۔گران وزیر قانون عمر سومرو نے اختلافی نوٹ میں لکھا یہ مکمل طور پر غیرشفاف منصوبہ ہے، منصوبہ لیکر آنے والی کمپنی نےاپنی قابلیت بتائی نہ ہی ماضی کا تجربہ بتایا۔اختلافی نوٹ میں کہاکہ منصوبے میں جان بوجھ کرمحکمہ سیاحت کو نظرانداز کیا گیا ، منصوبے سے پہلے ماحولیاتی اسٹڈی بھی نہیں کی گئی۔
محکمہ قانون سندھ