لاہور ہائیکورٹ : جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دےدیا، عدالت نے سموگ تدارک کیس کیلئے دائر درخواستوں پرتحریری حکم جاری کر دیا،عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی حکم میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے،نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے، یہ نوٹیفکیشن کورونا کی شق کے تحت کیا گیا اسے مزید لاگو نہیں کیا جا سکتا ہے، سموگ کےخلاف کارروائیاں نہ کرنےوالے افسران کےخلاف محکمہ ماحولیات محکمانہ کارروائی کرے مزید سماعت 22 نومبر کو ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ