آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر عملدرآمد کروانے کےلئے درخواست دائر
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر عملدرآمد کروانے کےلئے درخواست دائر کر دی گئی، اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ ،بنک ڈیفالٹر ،ٹیکس چور،توہین عدالت کرنےوالے سیاستدانوں کی فہرستیں تیار نہیں کیں جو امیدوار الیکشن لڑیں انکا مکمل ڈیٹا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہونا چاہیے الیکشن کمیشن کو مراسلے لکھے گے مگر کوئی جواب نہیں دیا،عدالت الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مرتب کرکے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کرے۔
درخواست دائر