سانحہ جڑانوالہ، جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے کابینہ فیصلہ کیخلاف درخواستوں پرحکومت کومزید مہلت
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے کابینہ کے فیصلے کےخلاف بشپ آزاد مارشل سمیت دیگران کی درخواستوں پرحکومت کو28 نومبر تک مزید مہلت دیدی ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے موقف اپنایا کہ اس حوالے سے حکومتی و انتظامی عہدیداروں پر مشتمل میٹنگ بلائی جارہی ہے،میٹنگ میں حکومتی رپورٹ پر عدالت کے عدم اطمینان بارے آگاہ کیا جائے گا،عہدیداران کو عدالتی احکامات سے آگاہ کیا جائیگا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر اس مسئلہ کو یہاں نہ روکا گیا تو یہ ایک مونسٹر بن جائے گا،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ مسئلہ پہلے ہی مونسٹر بن چکا ہے، عدالت نے کہا اقلیتوں کو دو گنا حقوق دئیے جانے چاہیے۔
مزید مہلت