عوامی ٹیکس کے پیسوں سے تشہیر کرنیوالوں کی جیبوں سے پیسہ نکلو ائیں گے : جسٹس سلطان تنویر
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلیٰ کی تصویر کےساتھ اشتہاری مہم کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جسٹس سلطان تنویر نے محسن نقوی کی تشہیر کرنے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہایہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے ،یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے ضائع نہیں ہونے دینگے ،عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تشہیر کرنے والوں کی جیبوں سے پیسہ نکلوائیں گے،عدالت نے فلائی اوورز کی تعمیر پر نگران وزیر اعلیٰ کی تشہیر کے لیے خرچ کیے گئے پیسے کا ریکارڈ طلب کرلیا، عدالت نے ایل ڈی اے ڈائریکٹر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا، درخواست گزار حافظ اسرار الحق نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ