حضرت شاہ رکن عالمؒ کا عرس شروع، ملکی خوشحالی کےلئے دعائیں

حضرت شاہ رکن عالمؒ کا عرس شروع، ملکی خوشحالی کےلئے دعائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان(سٹی رپورٹر)برصغیر پاک و ہندو کے روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالم و حضرت بہا الدین زکریا ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ حضرت شاہ رکن الدین عالم کی تعلیمات خدمت خلق فلاح انسانیت اور عشق رسول ؓ سے عبارت ہے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی اتحاد امت کے پیغام میں صرف کی۔ اولیا اللہ کی تعلیمات مشعل راہ ہے۔ اولیا اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے روجحانات کو ختم کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز(بقیہ نمبر1صفحہ6پر )

 حضرت شاہ رکن الدین عالم کے 710ویں سالانہ عرس مبارک کے پہلے روز قومی شاہ رکن عالم کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اولیا اللہ کی درس گاہیں امن محبت اور اخوت کا گہوارہ ہیں۔ یہا ں سے ہر دور میں امن کا پیغام گیا اور جاتا رہے گا۔انہوں نے کہا یہ ہماری بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ ہم ایک بار پھر حضرت شاہ رکن الدین عالم کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات میں شامل ہو کر فیوض برکات سے مالا مال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے جماعت غوثیہ کو تلقین کی کہ وہ دین حق پر استقامت اختیار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہوں۔ کیونکہ اس ہی میں دین و دنیا کی نجات کا راز امضمر ہے۔ قومی شاہ رکن عالم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین گڑھی شریف نے کہا حضرت شاہ رکن الدین عالم زندہ ولی تھے۔ انہوں نے اسلام کی تبلیغ و تعلیم کو عام کرنے میں پوری زندگی وقف کی۔ ان کے ہاتھوں سینکڑوں افراد مشرف بہ اسلام ہوئے۔ آپ نے انسان سے محبت کا درس دیا۔ آپ کی درگاہ محبت اور امن کا گہوارہ ہے۔ حضرت شاہ رکن الدین عالم کے مزار پر ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح و زائرین آتے ہیں۔ آپ کی تعلیمات کسی ایک مسلک کے لئے نہیں بلکہ انسانیت کے لئے تھیں۔ درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی ایک ہماجیت شخصیت باکردار انسان اور با اصول سیاست دان ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہر بین الاقوامی فورم پر اسلام اور پاکستان کی ترجمانی کا حق ادا کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا مخدوم شاہ محمود قریشی کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین اور عقیدت مندوں نے ہاتھوں کو بلند کرکے اس مطالبہ کی مکمل تائید و حمایت کی۔جماعت اہلسنت کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، ڈویژنل امیر علامہ رمضان شاہ فیضی صاحبزادہ عزیز رسول صدیقی اور مفتی محمد کاشف سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا حضرت شاہ رکن الدین عالم نے برصغیر میں علوم دینیہ کے ساتھ ساتھ دیگر علم و فنون کو عروج بخشا۔ اور اپنے جد امجد حضرت غوث بہا الدین زکریا ملتانی کی درسگاہ کے ذریعے تبلیغ دین، اشاعت اسلام اور فروغ علم میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان زکریا اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر صدیق خان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا معاشرے میں دہشت گردی،فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اولیا اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ کانفرنس سے خلیفہ امان اللہ سہروردی نے خطاب کیا۔قاری محمد سعیدی نقشبندی،حمید نواز عاصم،وحید نواز عصیمی،حامد نواز عصیمی،محمد نعمان بختیار اور وحید عالمانی ہدیہ عقیدت پیش کیا۔سابق صوبائی وزیر معین ریاض قریشی،سابق رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی،علی رضا قریشی،محمد رضا قریشی،ناصر رضا قریشی،حسن قریشی،ڈاکٹر آصف قریشی،سردار غلام عباس چاچڑ،ملک ظہور مہے،سید علی اکبر شاہ،پیر عابد حسین قریشی،شیخ شاہد مظفر، اکمل وینس ودیگر شخصیات سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں زائرین تقریب میں شریک تھے۔ قبل ازیں مخدومزادہ زین حسین قریشی، مخدوم مرید حسین قریشی، مخدومزادہ سجاد حسین قریشی و خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ مزار مبارک کو غسل اور چادر پوشی کرکے حضرت شاہ رکن الدین عالم کے 710ویں تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر مخدوم مرید حسین قریشی نے ملکی سالمیت و استحکام آزادی فلسطین و کشمیر کے علاوہ اپنے بڑے بھائی مخدوم شاہ محمود قریشی کی با عزت رہائی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی۔اس موقع پر مخدوم مرید حسین قریشی نے کہا مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے والد گرامی کی وفات کے بعد گزشتہ 24برس سے عرس کی محافل میں شریک ہو رہے ہیں۔ میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں اللہ انہیں جلد از جلد رہائی نصیب کرے اور وہ پھر حسب دستور عرس کی محافل کی رونق بنیں #[6:34 pm,