نوجوانو ں کو روزگار دینے کےلئے پلاننگ تیار، یوسف رضا گیلانی

  نوجوانو ں کو روزگار دینے کےلئے پلاننگ تیار، یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کرائے بغیر نہ عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی معیشت بہتر ہو سکتی ہے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش امدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 یونین کونسل جنگل بھیڑہ میں سابق ناظم میاں جواد حفیظ نے حاجی غلام حسین لابر کی کاوشوں سے سینکڑوں ساتھیوں کی مسلم لیگ(ن) کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا اس موقع پر(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )

 اصف لابر نوید لابر اور ملک شہزاد بھی موجود تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ میں نے بطور وزیراعظم این اے 148 سمیت ملتان اور جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے سڑکات.فلائی اوور ۔بائی پاس.تعلیم ۔صحت و دیگر ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے حلقہ کی عوام انہیں ائندہ انتخابات میں موقع دیا تو وہ ہمیشہ کی طرح خدمت کرتے رہیں گے اس موقع پر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی و سماجی کارکنوں نے سید یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور عام انتخابات میں ان کی بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائیں گےسید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے ملک و قوم کے لیے بیش بہا قربانیاں دی جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔