گڈز ٹرانسپورٹ کےخلاف نئی پالیسی لانے کی تیاریاں، تاجر برادری کا احتجاج حکومت مسائل حل کرے، صدر چیمبر آف کامرس ملتان ظفر اقبال صدیقی
ملتان(نیوز رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ ٹرکوں ٹریلرزکی مال اٹھانے کی گنجائش 50فیصد کرنے اور ایکسل وزن کے حکومتی احکامات قومی معیشت کی تباہی کا سبب بنیں گے تاجر برادری مسترد کرتی ہے حکمران شاہرات کی ٹوٹ پھوٹ کے نام پر ناقابل عمل پالیسی لاگو کررہے ہیں بجائے اس کے کہ شاہرات کی تعمیر(بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
میں معیاری میٹریل استعمال کیا جانا چاہیے چیمبر عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ٹریلر 60ٹن کی بجائے 37ٹن مال اٹھائیں گے جس سے سینکڑوں روز مرہ اشیا جیسے چینی،آٹا،چاول،گھی،کھادیں اور جملہ زرعی اجناس، سیمنٹ،لوہا سریا،بلڈنگ میٹریل،پینٹ،پٹرولیم مصنوعات،کنسٹرکشن انڈسٹری و انڈسٹریل مشینری کی قیمتیں اور کھانے پینے کی اشیا کے کرایوں میں 50فیصد تک اضافہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے مجموعی طور پر بڑھتی مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا اور عوام پہلے ہی ہوشربا مہنگائی سے تنگ ہیں ٹرک ٹرالرز 50فیصد کم وزن لوڈ کرنے سے ملک میں گڈز ٹرانسپورٹ کی شدید قلت پید اہو جائے گی انڈسٹریزسے مال کی ترسیل رک جائے گی