فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم، میرج ہالز کی چیکنگ، جرمانے

فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم، میرج ہالز کی چیکنگ، جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، ( نیوز رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شادیوں کی تقریبات میں ناقص خوراک فراہم کرنے والے 77 میرج ہالز کیخلاف ملتان میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 22 شادی ہالز کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ 51 شادی ہالز کو معیار بہتر بنانے کیلیے وارننگ نوٹسز بھی جاری کردیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 29 کلو ایکسپائری اشیا، 23 کلو باسی کھانے اور 5 کلو چائنہ نمک تلف کردیا گیا۔کھانوں میں چائنہ نمک اور غیر معیاری اجزا کے استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات پر شادی ہالز کو جرمانے کیے گئے۔ اس (بقیہ نمبر9صفحہ6پر )

موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تقریبات میں کھانوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔