جامعہ زکریا ملتان، ڈاکٹر مظفر حمید ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر تعینات، چارج سنبھالنے کا حکم
ملتان ( سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر مظفر حمید کو ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹرتعینات کردیا گیا ہے تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی شاہ نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر مظفر حمید کو ڈائریکٹر آئی ٹی سنٹر تعینات کردیا اور ان کو فوری طورپر اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کی ہدایت کردی اور تاحکم ثانی اپنے عہدے پر فرائض سرانجام دیں گے ۔