لاہورہائیکورٹ، میپکو انتظامیہ کی جھوٹی یقین دہانیاں، ایل ایس فرسٹ کوڈس مس کرنیکا نوٹس، بورڈ آف ڈائریکٹر23نومبر کو عدالت طلب

لاہورہائیکورٹ، میپکو انتظامیہ کی جھوٹی یقین دہانیاں، ایل ایس فرسٹ کوڈس مس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے سات بار توہین عدالت کی درخواست کے بعد انتظامیہ کی جانب سے جھوٹی یقین دہانیوں کے باوجود لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ سیف یوسف کو ڈس مس کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے میپکو کے بورڈ آف(بقیہ نمبر23صفحہ6پر )

 ڈائریکٹر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 23 نومبر کو ذاتی طور پر طلب کرلیا ہے۔ پیٹیشنر کر وکیل شہزاد مہدی جتوئی نے فاضل عدالے کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل سیف یوسف کو 2016 میں لیسکو سے میپکو میں ترانسفر کیا گیا۔ مگر بورڈ نے اسے لیسکو والی سینیارٹی دینے سے انکار کردیا،جبکہ ایک اور ملازم جاوید اقبال کو یہ رعایت دیدی گئی۔ جنوری 2017 میں جسٹس شمس محمود مرزا نے بورڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔جس کے خلاف میپکو نے عدالت عظمی میں اپیل کی جو مسترد ہوگئی۔اس دوران عدالے عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پرسات بارتوہین عدالت کی درخواست دی گئی۔2019 میں انتظامیہ نےپیٹیشنر پر مختلف الزامات عاید کرکے اسے برطرف کردیا۔ مگر عدالت اسے بحال کردیا۔ لیکن اسے ڈیوٹی پر نہ لیا گیا دو مارچ 2023 کو اس کے خلاف کمپلینٹ واپس لے لی گئی اور گیارہ منارچ کو اسے ایک بار پھر ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔جس کے خلاف ایک بار پھر توہین عدالت کی درخواست دی گئی۔جس پر میپکو کی جانب سے جواب داخل کیا کہ ایک برطرف ملازم کی سینیارٹی کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔مگر عدالے نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش اور عدالت عالیہ کے احکامات کے منافی قرار دیکر بورڈ آف ڈائریکٹر کے تمام ارکان اور سی ای او کو شوکاز نوٹس جاری