ہسپتالوں کی ”حالت نازک“ پی ایم اے وفد کی ڈپٹی کمشنرملتان سے ملاقات، مسائل پر تبادلہ خیال، سی ای او ہیلتھ کو معاملات بہتر کرنیکا حکم

ہسپتالوں کی ”حالت نازک“ پی ایم اے وفد کی ڈپٹی کمشنرملتان سے ملاقات، مسائل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار ) نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فعال کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل دعوے کئے جا رہے تھے تاہم گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پی ایم اے ملتان ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں گزشتہ روز نیو (بقیہ نمبر22صفحہ6پر )

ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر اور دیگر موجود تھے نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بجلی کا بیک اپ نہ ہونے کے باعث بجلی جانے پر ڈاکٹر اور دیگر عملہ موبائل ٹارچ جلا کر کام کرنے پر مجبور تھے پورے ہسپتال میں پانی تک دستیاب نہیں تھا جبکہ ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی کے باعث مریضوں کو 24 گھنٹے داخلے اور آپریشن سمیت علاج کی مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا سکتی جبکہ نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی تنخواہیں تک ادا نہیں کی جا رہی جس پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے بھرپور تشویش کا اظہار کیا ادھر اچانک ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کے دورے پر پی ایم اے کے وفد نے ان سے ملاقات کی اور ہسپتال کے تمام مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ نے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات جاری