اسپاٹیفائی سرگرم، شادی سیزن کےلئے بہترین گیتوں پر مبنی پلے لسٹیں متعارف، صارفین کی تعداد میں207فیصد اضافہ، رپورٹ
ملتان( پ ر)پاکستان میں شادیوں کے سیزن کی مناسبت سے اسپاٹیفائی خوشیوں کی تقاریب کو مزید خوبصورت اور(بقیہ نمبر27صفحہ6پر )
یادگار بنانے کے لئے تیار ہے۔ ملک میں شادی سیزن کے غیر رسمی آغاز پر اسپاٹیفائی پلیٹ فارم پر''شادی ہٹس'' (Shaadi Hits) پلے لسٹ میں اگست کے بعد سے سامعین کی تعداد میں 207 فیصد کا حیران کن اضافہ دیکھا گیا ہے۔مہندی اور ڈھولکی کی تقریبات، شادی کے دن کی ریہرسل اور دولہا اور دلہن کے داخلے کے موقع پر 'شادی ہٹس' کے ساتھ اسپاٹیفائی شادی کے تہوار میں شامل ہورہا ہے۔اسپاٹیفائی کی ''شادی ہٹس'' پلے لسٹ شادی کے شوقین افراد کے لئے پسندیدہ پلے لسٹ کے طور پر ابھری ہے، جس میں ''لندن تھمکڈا''، ''لانگ دا لشکارہ'' اور ''سادی گلی'' جیسے گیت شامل ہیں۔ مقامی گانوں میں ''نچ پنجابن''، ''چھلاوا'' اور ''پسوڑی'' شامل ہیں، جو ہر روایتی شادی میں تقریبات کے دوران یادگار احساس دلاتے ہیں۔ شادی کی دیگر ٹاپ پلے لسٹس میں ''پنجابی ویڈنگ''، ''مہندی ہٹس'' اور ''شادی بھنگڑا'' شامل ہیں۔ اس شادی کے سیزن میں ڈانس کی مشقوں کے لئے بہترین نئے مقبول گانوں کو سامعین نے اجاگر کیا ہے جن میں ''چلیا'' اور ''ہیریئے'' شامل ہیں۔ پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے لیے اسپاٹیفائی کی سینئر ایڈیٹر رطابہ یعقوب نے کہا، ''شادی صرف ایک معمول کا تہوار نہیں ہے، بلکہ یہ پاکستانی ثقافت کا لازمی حصہ ہے۔