الیکشن بہانہ، کارڈیالوجی ہسپتال میں بھرتیوں پر پابندی عائد
ملتان(وقائع نگار)چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں مختلف خالی آسامیوں پر ہونے والی بھرتیاں روک دی گئی ہیں زرائع سے معلوم ہوا کہ ان بھرتیوں کے حوالے سے انٹرویوز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا تھا لیکن ان تمام خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا ہے اور تمام امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ ان کو انٹرویو کی نئی تاریخ کا بذریعہ اخبار اشتہار مطلع کر دیا جائے گا اس بارے میں ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا اعلان ہونے کی وجہ سے ان بھرتیوں کا عمل روکا گیا ہے اور جیسے ہی الیکشن کمیشن کی طر(بقیہ نمبر28صفحہ6پر )
ف سے ہمیں اجازت ملے گی ہم انٹرویوز کے شیڈول کا اعلان کر دیں گے۔