پیپلز پارٹی سازشوں کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار، جیالے اب حقیقی تبدیلی کےلئے سرگرم ہیں، علی حیدر گیلانی

پیپلز پارٹی سازشوں کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار، جیالے اب حقیقی تبدیلی کےلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،بٹہ کوٹ،بارہ میل ( سٹی رپورٹر ،نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر) کسی صورت انتخابی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کسی بھی سازش کا مقابلہ کر نے کے لئے تیار ہے،پیپلز پارٹی اداروں کی مظبوطی ، جمہوریت کی روانی کے لئے شہید بینظیر بھٹو کے فلسفہ پر(بقیہ نمبر37صفحہ6پر )

 عمل پیرا ہے، کسی قوت کو جمہوریت کی روانی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ،8فروری کے انتخاب میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، پنجاب سمیت چاروں صو بوں میں کامنیابی حاصل کریں گے، جیالے حقیقی تبدیلی کے لئے سر گرم ہو چکے، آئندہ کے وزیراعظم بلاول بھٹو ہیں،ان خیالا ت کا اظہار پیپلز پارٹی کے صو بائی راہنمائ، سابق صو بائی وزیر مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ سابق صوبائی وزیر مخدوم علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن جیتنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر عوامی خدمت کا آغاز کریں گے سابق صدر آصف علی زرداری کے دروہ ملتان میںمختلف سیاسی شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے راجپوتانہ انٹرنیشنل ملتان کے صدر رانا عبدالستار کے بھائی رانا عبدالوقار کی عیادت کے موقع پر سیاسی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا