ڈاکوﺅں کا گھیراﺅ، متعدد ملزم گرفتار، کروڑوں کا سامان برآمد
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان پولیس نے چوری اور ڈکیتی میں ملوث بدنام زمانہ 13گینگز میں ملوث درجنوں ملزمان کو گرفتارکر کے ملزمان سے کاریں،موٹر سائیکلز،موٹر سائیکل رکشہ سمیت 5 کروڑ 4 لاکھ13ہزارروپے ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے ہیں ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوان الرٹ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی پی او آفس میں میڈیا سے (بقیہ نمبر42صفحہ6پر )
گفتگو کر تے ہو ئے کیا ڈی پی او احمد محی الدین کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ غازیخان میں جرائم کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکوجرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھر پور ایکشن لینے کا خصوصی ٹاسک دیاگیا جس پرضلع پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈا_¶ن شروع کرتے ہوئے بھر پور کاروائیاں عمل میں لا تے ہو ئے چوری اور ڈکیتی میں ملوث بدنام زمانہ 13گینگزشانی وڈانی گینگ،عنصر کیشانی گینگ،فلک سلطان سمیجہ گینگ،کریم نواز داجلی گینگ،رشید کنیرا گینگ،فروزی جیانی گینگ،آصف بجرانی گینگ،دلاوری گینگ،فروزی سیکر گینگ،تصور ممدانی گینگ،بلال عرف بلالی ملیانی گینگ،اسماعیل چانڈیہ گینگ،الطاف کھوسہ گینگ کے متعدد ملزمان کو گرفتارکر کے ان سے برآمد ہو نے والا70تولہ طلائی زیورات،03عددکاریں،02سولرپلیٹس،01عددگائے،09عدد بکریاں،41موٹرسائیکل،11عدد موبائل،01عدد رکشہ وغیرہ اور نقد رقم مبلغ01کروڑ 73 لاکھ 65ہزارروپے سمیت کل مالیتی مال 5 کروڑ 4 لاکھ13ہزارروپے ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے ہیں ۔