الیکشن کمیشن پر اعتماد ،آصف علی زرداری کا بیان جمہوریت ، انتخابات کےلئے اہم قرار
میلسی(نامہ نگار)میلسی میں سیاسی شخصیات نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حالیہ بیان کو متوازن قرار دیتے ہوئے ملک میں الیکشن کے فری اینڈ فیر ہونے اور الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد کے اظہار کو جمہوریت کی جانب ٹھوس قدم قرار دیا ۔ان شخصیات نے مختلف عوا(بقیہ نمبر44صفحہ6پر )
می مقامات پر 8 فروری کے الیکشن بارے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لاڈلے کے لفظ کے استعمال آئی جے آئی جیسی تشکیل اور دھاندلی نہ ہونے دینے پر رابطہ عوام مہم شروع کی تھی سیاسی شخصیات کے مطِابق بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی مسلم لیگ ن رہا ۔اس لیے توقع تھی کہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی اسی بیانیے کو تقویت پہنچائیں گے مگر انہوں نے متضاد بیان دیا. اور کہہ دیا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے میلسی کی سیاسی شخصیات نے کہا کہ یقینی طور پر رابطے ہوئے ہوں گے جن کا پتہ آنے والے وقت میں چلے گا ۔مگر آصف علی زرداری کی جانب سے ملک میں 8 فروری کو ہو نے والے انتخابات بارے ان کے فری اور فییر ہو نے کا بیان دے کر پیشگی مبارک باد میاں نواز شریف کو وزیراعظم بننے کی دی ہے جس پر پہلے خاموش مسلم لیگ ن کی جانب سے اس بیان کا خیر مقدم بھی کیا گیا ہے اور سابق وفاقی وزیر مریم اور نگ زیب نے اس بیان کو سراہا ہے ان کا یہ کہنا لا جیکل قرار دیا جا رہا ہے کہ احتساب کی چکی سے پس کر دیانتداری لاڈلا پن ہر گز نہیں اگر چہ پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی علی نواز اعوان اور سردار عارف نکئی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے تاہم یہاں کی سیاسی شخصیاتمیں سابق وفاقی وزیر نواب اسحق خان خاکوانی جو 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر وہاڑی سے دو سیٹوں پر الیکشن لڑے نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ادھر سیاسی موسم کا ایم کیو ایم پر بھی اثر پڑا ہے۔