عمران خان، پی ٹی آئی ورکرز کو رہا کیاجائے، صفدر عباسی
ملتان(سٹی رپورٹر، خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کی چیر پرسن ناہید خان اور صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہاہے ملک اس وقت الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے ملک میں قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے الیکشن ملتوی کئے جائیں اور ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام لایا جائے تحریک انصاف کے گرفتار خواتین اور مردوں کے لئے عام معافی کا اعلان کیا جائے دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح عمران خان کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ا(بقیہ نمبر45صفحہ6پر )
نہوں نے کہا کہ اگر موجود حالات میں الیکشن ہوئے تو یہ سلیکشن ہوں گے ،انہوں نے کہا کہجب دل کرے کسی کو 10 پرسنٹ کہ دو کسی کو چور کہ دو جب دل چاہے سب کرپشن چارجز ہٹا کر انہیں نیک بنا کر واپس لے آو ، یہ 60، 70 کی دہائی نہیں ہے یہ 2023 ہے ،مگر موجود الیکشن پر سوال اٹھیں گے اور سوالوں کے جواب دینے ہوں گے انہوں نے کہا کہ یا تو صاف کہ دیا جائے کہ ہم کٹ پتلیاں ہیں ، ہم عوام کو جب چاہئیں استمال کر لیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کیئر ٹیکرز اپنی مرضی سے لگائے گئے الیکشن کمیشن بھی خود مختار نہیں ہے اس لئے اگر موجود حالات میں الیکشن ہوئے تو سیاسی جماعتیں نتائج تسلیم نہیں کریں گی اس لئے ہماری تجویز ہے کہ اس وقت ملک الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ، پہلے ملکی معیشت کو بہتر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم نا تو تحریک انصاف سے ہیں نا ہم ان کی حمایت کر رہے ہیں مگر لیول پلیئنگ فیلڈ تب ہوگی جب پی ٹی آئی کو بھی آزادی ملے گی ، انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنان جذباتی ہوتے ہیں توڑ پھوڑ بھی کرتے ہیں ہم نے بھی کی ہوئی ہیں، مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے آٹ کر دیا جائے انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف سے درخواست کی کہ وہ ملک کے موجودہ نظام کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک میں غیر یقینی کیفیت ختم ہو سکے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو فوجی عدالتوں میں نا گھسیٹا جائے ، یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں انہیں جیل میں ڈالا ہوا ہے ، تمام سیاسی لیڈرز کی عزت ہے اور کرنی چاہیے ، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرنا چاہئے جو انکے ساتھ ہو رہا ہے کل کو ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے ، کل جس الیکشن کے امیدوار کو لوگوں نے مارا ہے یہ بار بار دوہرایا جائے گا ، جو خطرناک عمل ہےتمام سیاسی کارکنان کو کہیں گے کہ وہ الیکشن کو بھول جائیں 2 سے 3 سال الیکشن نا ہوں اور معاشی و سیاسی استحکام کی جانب توجہ دی جائے عمران خان سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر آمادہ ہوں گے تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو مل کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہو گا موروثی سیاست کی بجائے کارکن کو عزت دینا ہو گی بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کا سراغ نہ لگانا پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ناہید خان اور صفدر عباسی نے کہا کہ جو 9 مئی کو ہوا کوئی پاکستانی اسے سپورٹ نہیں کررہا ،اور نے بھی ان تمام واقعات کی مذمت کی مگر جن کارکنان نے توڑ پھوڑ کی وہ لیڈر کے کنٹرول میں نہیں تھے ،اود نہ ہی ماضی میں ایسے کارکن کسی لیڈر کے کنٹرول میں رہے ہیں ان کارکنان نے جو کچھ کیا اسکا یہ مطلب نہیں کہ انکو پھانسی گھاٹ تک لے جائیں ، کیونکہ بھٹو کی پھانسی کی سزا کی جج آج تک معافیاں مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں آج یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ 9 مئی کو سب پہ ٹی آئی کارکنان تھے یہ انہیں ہائی جیک کیا گیا تھا ، بھٹو صاحب کی پھانسی سے کہ ہم نے سبق نہیں سیکھا ، جن کارکنان کو گرفتار کیا ہوا ہے انہیں معاف کیا جائے ریگولر کورٹس میں انکا ٹرائل چلایا جائے ،انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز سندھ میں گرئینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ ہے اور ہم بہت جلہ اپنے آئیندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا الیکشن صرف پنجاب میں نہیں ہونے دیگر صوبوں میں دہشت گردی تک کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ان حالات میں قومی اتفاق رائے ضروری ہے قبل اذیں ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی نے ملتان میں انتہائی مصروف دن گزارا انہوں نے قیوم خوبانی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا بعد ازاں وہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ملک الطاف علی کھوکھر کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان کے جو آں سال بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا بعد ازاں دونوں رہنما ہائی کورٹ گئے جہاں انہوں نے صدر بار رانا آصف سعید داد وینس اور دیگر وکلا سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔