غازی اور شہید ہمارا سرمایہ، فخر، ریاست مخالف قوتوں کے خلاف ایکشن ضروری، سعید خان منیس کی بات چیت
میلسی ، چوک میتلا(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ ہمارے قائدین نے انتقامی احتساب میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی اور اب عدالتیں انہیں ان غلط الزامات کے بوجھ سے آزاد کر رہی ہیں تو (بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
یہ ان کا حق ہے جو انہیں اب مل رہا ہے اور جھوٹے الزامات کی وجہ سے عدل و انصاف کا بول بالا ہو نے ہی تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا اس موقع پر پی پی 236 کے متوقع مسلم۔لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر میاں عبدالخالق ارائیں موجود تھے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ اور سیلیکٹڈ حکومتوں کے آرٹی ایس بٹھا کے اقتدار حاصل کر نا کوئی جمہوریت نہیں 8 فروری کے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات میں دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔سعید احمد خان منیس نے کہا کہ سابق حکومت نے صرف اختیارات استعمال کر کے مخالفین کے ساتھ انتقامی حر بے اپنائے لوگوں کو ڈلیور کر نے کی بجائے اپنی نام نہاد حقیقی آزادی مارچ میں انہیں ریاست مخالف کرتے رہے جو مسلم۔لیگ ن کا ورکر سوچ بھی نہیں سکتا کیو نکہ ریاست کے غازی اور شہید ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں جن کے ذریعے پاکستان کی بقا اور سالمیت مستحکم ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں