بغیر لائسنس ، کم عمر ڈرائیورز کےخلاف آپریشن، متعدد گرفتار
ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور(وقائع نگار، تحصیل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کوٹ ادو میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے،پہلے روز کی کاروائی میں ٹریفک پولیس کوٹ ادو نے 2 کم عمر ڈرائیوروں عارف پنجابی اور حسن ہوت بلوچ کو گرفتار کرلیا جبکہ مہم کے دوران تیزرفتاری پر ڈالہ نمبری 1553کو قابو کرکے ڈراییور عدنان جٹ کو گرفتارکرلیا،تریفک انچارج نیازاحمد،وارڈن محمدظارف اقبال نے تمام ڈرئیوروں کو تھانہ سٹی کے حوالے کرتے ہوئے تینوں کےخلاف مقدمات درج کرلیے گئے،اس حوالے سے ٹریفک انچارج سٹی(بقیہ نمبر47صفحہ6پر )
کوٹ ادونیاز احمدنے کہا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف سخت کریک ڈاون جار رہیگا،وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات پر ضلع بھر میں 18سال سے کم عمر موٹر سائیکل و گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے ۔ بہاولپور پولیس نے جاری مہم میں اب تک 15کم عمر نوجوانوں کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے جبکہ 272 نوجوانوں کے چالان کئے جاچکے ہیں ۔ملتان پولیس کا بغیر لائسنس اور 18 سال سے کم عمری میں گاڑیاں چلانے کے خلاف کرک ڈان جاری گزشتہ روز ملتان پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس اور کم عمری میں تیز رفتار موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چلانے کے الزام میں 188 سے زائد کم عمر نوجوانوں اور طالب علموں کے خلاف متعلقہ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔