مال گاڑی کی زد میں آکر45سالہ خاتون جاں بحق
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی مرکز میں مال بردارگاڑی کی زدمیں آکر45سالہ خاتون جاں بحق،خاتون ریلوے پٹڑی کے قریب لکڑیاں چن رہی تھی،اس بارے تفصیل کے مطابق ضلعی مرکز کوٹ ادو میں گزشتہ روز مال بردارگاڑی کی زد میں آکر 45 سالہ خاتون تسلیم بی بی جاں بحق ہوگئی،تسلیم بی بی سندیلہ چوک ریلوے ٹریک کے قریب ٹریک پر لکڑیاں چن رہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی،اطلاع پر ریسکیو1122اور ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی،ریلوے پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو تحصیل ہیڈ کورٹر اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے وا(بقیہ نمبر50صفحہ6پر )
لی خاتون کی شناخت تسلیم بی بی زوجہ عبدالرزاق کے نام سے ہوئی