نگران صوبائی کابینہ کے 10ویں رکن کی تقریب حلف برادری 

نگران صوبائی کابینہ کے 10ویں رکن کی تقریب حلف برادری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        پشاور(سٹی رپورٹر) گورنرہا_¶س پشاور میں پیرکے روز نگران صوبائی کابینہ کے 10ویں رکن کی تقریب حلف برداری منعقدہوئی جس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیربیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل سے انکے عہدے کا حلف لیا۔نگران وزیراعلٰی جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔ حلف برداری کے بعد گورنرحاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمنا_¶ں کا اظہار کیا۔ گورنر ہا_¶س میں منعقدہ پروقار تقریب میںنگران صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اورانتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں سابق نگران وزیراعلٰی محمداعظم خان مرحوم کی مغفرت و درجات بلندی کی دعا بھی کی گئی۔ 

مزید :

صفحہ اول -