مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے؛ حریم شاہ کا طنز
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر طنزیہ وار کردیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔
شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پیغام جاری کیا۔ نریندر مودی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “آپ نے پورے ورلڈ کپ میں زبردست جذبے کے ساتھ کھیلا، قوم کو آپ پر بےحد فخر ہے، میں اور پورا بھارت آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے”۔
مودی کی اس پوسٹ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ “مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے”، اُنہوں نے اپنے ردعمل میں قہقہے لگانے والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1726272924095832552
بھارتی وزیراعظم کی پوسٹ پر ردعمل دینے کے بعد حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ایک مزاحیہ تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں بھارتی کرکٹر میگا ایونٹ کا فائنل ہارنے کے بعد گراوْنڈ میں منہ چُھپائے لیٹا ہوا ہے جبکہ انوشکا شرما منہ لٹکائے صدمے میں بیٹھی ہیں۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1726266700050653591
حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “ہم پاکستانی قوم! بےشرم بھارت کو زندگی بھر کے لیے سبق سیکھانے پر آسٹریلیا کے شکرگزار ہیں”۔
واضح رہے کہ بھارت کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیاب ہوئی تھی تاہم فائنل میں کینگروز نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
میگا ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی شکست نے بھارتی ٹیم سمیت وہاں کے شائقین کو صدمے سے دوچار کردیا ہے، وہ بھارت، جو آسٹریلیا کو فائنل میں ہرا کر 2003 کے ورلڈ کپ کا بدلہ لینے والا تھا، آج اپنی ہی ناکامی کے لیے رو رہا ہے۔