ورلڈکپ فائنل ہارنے پر بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
احمد آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کے ہاتھوں ورلڈکپ میں شکست پر بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینیئر جیوتی کمار یادیو بھارت کی شکست کے بعد کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں آنسو دیکھ کر بہت افسردہ ہوئے ، انہیں اتنا غم ہوا کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمار یادیو کے دوست انہیں فوراً ہسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔