چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا ءاشرف کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا ءاشرف کی تقرری کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت آج ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذکا ءاشرف کی سیاسی بنیادوں پر تقرری کی گئی،الیکشن کمیشن نے سیاسی تقرریاں ختم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔