سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، چیف جسٹس پاکستان صدارت کریں گے

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، چیف جسٹس پاکستان صدارت کریں گے
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، چیف جسٹس پاکستان صدارت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارت کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا، گزشتہ روز کے اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات پر غور کیا گیا تھا،کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ بلایا ہے،کونسل نے گزشتہ روز جسٹس سردار طارق مسعود کے خلا ف شکایت مسترد کردی تھی،کونسل نے تضحیک آمیز شکایت پر آمنہ ملک کے خلاف کاررروائی کا فیصلہ بعد میں کرنے کا کہا ہے ،سپریم جوڈیشل کونسل نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو بھی نوٹس جاری کیا،سپریم جوڈیشل کونسل نے اظہر صدیق سے سات دن میں وضاحت طلب کررکھی ہے،اظہر صدیق سے جج کے خلاف شکایت سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر وضاحت مانگی گئی ہے۔