موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس؛ مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پرسماعت 10روز کیلئے ملتوی 

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس؛ مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے ...
موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس؛ مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پرسماعت 10روز کیلئے ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمہ  میں مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پرسماعت 10روز کیلئے ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق سانحہ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمہ  میں مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے اپیلوں پر سماعت کی،پراسیکیوشن نے دلائل کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی،لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرلیا اور سماعت دس روز کیلئے ملتوی کردی ۔